فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے کی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا


لاہور(عبدالسلام علی): محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے بھی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے.
شوبز شخصیات بھی امام عالی مقام علیہ سلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں کوشاں دکھائی دیتے ہیں محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی محبان اہل بیت کے دل شہدائے کربلا کی یاد میں غمگین ہو جاتے ہیں۔ایسے میں شوبز سے وابستہ افراد بھی امام عالی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذو نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے، فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے کی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں عزاداروں نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر سوزو سلام پیش کیا گیا اور کربلا کے معصومین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.
.webp)
فلم ڈائریکٹر جرار رضوی کی رہائش گاہ پر نذو نیاز کا اہتمام کیا گیا، جس میں اداکارہ میرا، لیلیٰ ، ہدایتکارہ سنگیتا، ٹمی رائے اور دیگر شریک ہوئے، شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا گیا۔
دوسری جانب ملکہ ترنم نور جہاں کی رہائشگاہ شاہ نور اسٹوڈیو سے ستتر سالہ قدیمی و تاریخی جلوس برآمد ہوا، موسیقار بخشی وزیر کی رہائش گاہ اندرون بھاٹی سے بھی جلوس برآمد کیا گیا،
محرم الحرام میں پوری امت مسلمہ غم حسینؑ میں سوگوار دکھائی دیتی ہے۔ ان عظیم ہستیوں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 hours ago









