کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموارمنتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا


لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزورہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہوں، آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو کی، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموارمنتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
واضح رہےکہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم مستعفی ہوئے ہیں۔جبکہ گزشتہ چار برسوں میں تیسری بار برطانیہ ایک ایسے مرحلے پر پہنچا ہے جہاں وزیرِاعظم نے عام انتخابات میں شکست کے باعث نہیں بلکہ اپنی ہی جماعت کے دباؤ کے تحت اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل





