ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 22 جون کو ایئر انڈیا کی پرواز AI-479 دورانِ پرواز مختصر عرصے کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی۔ پرواز دہلی سے امرتسر جا رہی تھی جب امرتسر ایئرپورٹ پر پیش آنے والی غیر معمولی صورتحال کے باعث طیارے کے روٹ میں عارضی تبدیلی کرنا پڑی

لاہور (واصف محمود): ایئر انڈیا کی ایک مسافر پرواز مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگئی، جس کے بعد طیارہ واپس بھارت روانہ ہو گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 22 جون کو ایئر انڈیا کی پرواز AI-479 دورانِ پرواز مختصر عرصے کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی۔ پرواز دہلی سے امرتسر جا رہی تھی جب امرتسر ایئرپورٹ پر پیش آنے والی غیر معمولی صورتحال کے باعث طیارے کے روٹ میں عارضی تبدیلی کرنا پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی اور ایک دوسرے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے واقعے کے بعد امرتسر ایئرپورٹ کے رن وے کا معائنہ جاری تھا، جس کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر انڈیا کے ایئربس طیارے کو اپروچ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان واقع بفر فضائی حدود کی جانب موڑنے کی ہدایت کی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ریڈار ویکٹرنگ کے دوران طیارہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ اس دوران تمام متعلقہ فضائی ضوابط پر عمل کیا گیا اور پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کو پیشگی طور پر اعتماد میں لیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارہ امرتسر میں لینڈنگ نہ کر سکا اور بعد ازاں واپس دہلی روانہ ہو گیا، جہاں اس نے بحفاظت لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بھارتی مسافر طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آپریشنل اور حفاظتی تقاضوں کے تحت پیش آیا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago



