Advertisement

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

منجمد اثاثے سے متعلق ایسا طریقہ کار قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ فنڈز ایرانی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں،وینس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 22nd 2026, 5:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

سوئٹزرلینڈ:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی چاہتے ہیں،حالیہ مذاکرات میں ایران نے جوہری پروگرام بند کرنے کے حوالے سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ اور ایران نے اپنے ملک میں آئی اے ای اے کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان سے متعلق تمام فریقین کے درمیان مناسب ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو دوبارہ ملک میں آنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا تکنیکی مذاکرات آئندہ دنوں اور ہفتوں میں بھی جاری رہیں گے،جبکہ ایرانی وفد کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی ہے۔ اور ایران کے ساتھ بہت سے معاملات پر پیشرفت ہوئی۔ تکنیکی ٹیمیں مختلف امور پر کام کر رہی ہیں۔ جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کیسے روکی جائے اس پر بھی گفتگو ہوئی،جبکہ ہم نے کل سعودی عرب، لبنانی اور اسرائیلی حکام سے بات چیت کی،ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی چاہتا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں اسرائیل لبنان میں حملے نہ کریں اور چاہتے ہیں لبنان کی خود مختاری کو محفوظ رکھا جائے۔ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی منجمند اثاثے سے متعلق امریکا نے ایسا طریقہ کار قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ فنڈز ایرانی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 منٹ قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement