Advertisement

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

گوادر میں ایک احتجاجی مظاہر ے کے دوران سیکیورٹی اہلکارپتھر لگنے سے ہلاک ہوا تھا، جس کی ذمہ داری ریاست نے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر عائد کی،استغاثہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 22nd 2026, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کوئٹہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملزمان کو سماعت میں پیش کیا۔دوران سماعت عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کے ساتھی رہنما صبغت اللہ کو بھی عمر قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان پر احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔

استغاثہ کے مطابق گوادر میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شبیر ایک مظاہرے کے دوران پتھر لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ذمہ داری ریاست نے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر عائد کی۔

مقدمے کے دوران دونوں رہنماؤں کو باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا اور انہیں اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ مقدمہ مارچ 2025 میں پیش آنے والے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت کارروائیوں کے الزامات کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاجی تحریک جاری ہے، جس کے دوران متعدد بار لانگ مارچ اور مظاہرے کیے گئے ہیں۔

خیا ل رہے کہ ماہ رنگ بلوچ پر یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت چلایا گیا، جبکہ عدالتوں میں ایسے مقدمات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • an hour ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement