عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ، ذاکرین، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے عاشورہ محرم مذہبی رواداری اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا


ویب ڈیسک: قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ، ذاکرین، واعظین، خطباء، مجالس اور جلوسوں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ملک کے اندر امن و امان اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھا گیا، وہ قابلِ ستائش اور قابلِ تحسین ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوارڈینیٹر وزیر اعظم و قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی، پیر نقیب الرحمن، مفتی عبد الرحیم ،مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا مفتی کریم خان، مولانا ڈاکٹر آصف میر، علامہ عارف علوی، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ توقیر عباس، مولانا عادل عطاری، مولانا حافظ محمد امجد، مولانا رمضان سیالوی، مولانا سمیع اللہ آغا، مولانا نعمان نعیم، مولانا حافظ مقبول احمد، مولانازاہد منصور اور دیگر اکابرین مشترکہ بیان میں ملک کی افواجِ پاکستان، سلامتی کے اداروں، تمام صوبوں کی پولیس، اور صوبائی و وفاقی حکومت کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے امن و امان کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا، اور الحمدللہ عاشورہِ محرم امن و امان اور باہمی مذہبی رواداری کے ساتھ مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قومی پیغامِ امن کمیٹی ملک کے سلامتی کے اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اسی طرح ملک میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اور متشددانہ رویوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مشکل ترین ایام جن میں معرکہ حق اور اسرایئلأامریکا،ایران جنگ شامل ہیں کے بعد اور ملک دشمنوں کی طرف سے فتنہ فساد کے خطرے کے باوجود لیکن سب کے تعاون سے عاشورہ کے ایام خیریت سے گزر گئے۔
انہوں نے کہا کے سوشل میڈیا کی چند شکایات پر قانون اپنا کام کر رہا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- an hour ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



