اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل، دانشمندی اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے


اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ باہمی امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ریاض میں مجوزہ جامع مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور یمن کے تمام فریقین پر ایک بار پھر زور دیتا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کے تحت مذاکراتی اور سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریں۔
بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور خطے کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو برادرانہ تعلقات اور اتحاد کے اصولوں کی بنیاد پر امید ہے کہ علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششیں یمن میں دیرپا امن اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کو سراہا اور خطے میں مسائل کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کی تعریف کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ محمد اسحاق ڈار نے گفتگو میں اس امر پر زور دیا کہ علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل، دانشمندی اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 9 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 12 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 12 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)





