Advertisement
تجارت

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کے صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل محمد اعجاز تنویر نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہیں، تاہم دوطرفہ تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 24th 2026, 4:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

لاہور: پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) نے پاکستان میں ایران کے سفیر کو ایک خط کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی معاشی تعاون کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔

پی آئی بی ایف کے صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل محمد اعجاز تنویر نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہیں، تاہم دوطرفہ تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے۔ انہوں نے معاشی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔

فورم نے پاکستان۔ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل، اسلام آباد۔تہران۔استنبول (ITI) کارگو ٹرین سروس کی بحالی، ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے باضابطہ معاہدے، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط، مشترکہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر میں پاکستان۔ایران مشترکہ ون ونڈو انڈسٹریل زون کے قیام کی تجاویز پیش کیں۔

خط میں کہا گیا کہ ان اقدامات سے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا، تجارتی اخراجات کم ہوں گے، قانونی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جبکہ سرحدی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور محمد اعجاز تنویر نے امید ظاہر کی کہ ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور یہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعاون اور علاقائی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گی۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement