Advertisement
پاکستان

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے جمہوریت اور پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے کیلئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 24th 2026, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقریر کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے جمہوریت اور پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے کیلئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کیا تھا۔

وزیرِ دفاع نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کو مذاکرات اور جمہوری طریقے سے حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 38مطالبات پر تفصیلی مذاکرات کیے گئے اور ہر مطالبے پر پیش رفت ہوئی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے بجلی کے نرخوں اور گندم کے حوالے سے دی جانے والی رعایتوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کا مطالبہ بھی پورا کیا ہے، جبکہ بجلی کی ترسیلی سہولتوں کی بہتری کے لیے فنڈز بھی فراہم کیے گئے ۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

جے یو آئی(ف) کے سربراہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایکشن کمیٹی کو پہلے لانگ مارچ کی کال واپس لینی چاہیے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی آزاد کشمیر کی حکومت اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلام آباد اور پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 14 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 15 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
Advertisement