Advertisement

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مذاکراتی فریم ورک کے تحت محکمہ خزانہ نے 60 روزہ عارضی عمومی لائسنس جاری کیا ہے، جس کے ذریعے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے،اسکاٹ بیسنٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 22nd 2026, 7:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

واشنگٹن ڈی سی: سوئٹزرلینڈ میںا یران امریکہ کےمابین معاہمتی یاداشت پر اتفاق رائے ہونے بعد امریکا نے ایرا ن کوعالمی منڈی میں  تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 روزہ عمومی لائسنس جاری کر دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق ایک عمومی لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی خام تیل، پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں ایران نے آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت برقرار رکھنے اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے انسپکٹرز کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکا دنیا کو زیادہ محفوظ اور خوش حال بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایکس پرجاری بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت محکمہ خزانہ نے 60 روزہ عارضی عمومی لائسنس جاری کیا ہے، جس کے ذریعے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پیش رفت اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا کے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 26 منٹ قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 22 منٹ قبل
Advertisement