Advertisement
پاکستان

جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب

تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Dec 8th 2025, 3:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل،آرمی چیف سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔   

 تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

آج کی تقریب معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے بعد رونما ہونے والے اہم تنظیمی تبدیلی کا آغاز ہے، افواج پاکستان مستقبل کی جدید لڑائی کیلئے بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گی، معرکہ حق جنوبی ایشیا کا وہ تاریخی معرکہ تھا جہاں دو ہمسایہ ریاستیں ایک دوسرے کے مدمقابل ملٹی ڈومین آپریشنز میں لڑیں، اللہ کی نصرت سے پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Advertisement