Advertisement
پاکستان

سینٹ انتخاباب: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینٹیر منتخب

سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس کے بعد لیگی رہنما کو کامیابی مل گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Dec 8th 2025, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینٹ انتخاباب: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینٹیر منتخب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جنرل نشست پرہونےوالےسینٹ کےضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا،مجموعی طور پر تین امیدوراں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے،ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں،جبکہ تحریک انصاف کی جانب سےکسی نےکاغذات جمع نہیں کروائے۔

سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس کے بعد لیگی رہنما کو کامیابی مل گئی۔

عابد شیر علی کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Advertisement