Advertisement
علاقائی

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

پاکستان کو مصمم ارادے رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، اور صرف تربیت یافتہ لیڈر ہی تربیت یافتہ شاگرد پیدا کرتے ہیں جو قوم کی خدمت کرتے ہیں،ڈاکٹر شہزاد انصر

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 5th 2025, 3:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

لاہور:(دیا شکیل)دی وژن کالج آف لیڈرشپ  لاہور میں کانووکیشن 2025 منعقد کِیا گیا، جس میں مختلف تھیالوجیکل اور لیڈرشپ پروگراموں کے طلبہ کی علمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا، تقریب  معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، گریجویٹس اور کمیونٹی لیڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایلون جان تھے جبکہ جرمایا ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو جناب عمانوئیل طاہر  نے بہ طور مہمان اعزاز شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر شہزاد انصر، بانی اور ڈائریکٹر دی وژن کالج آف لیڈرشپ، کے خوش آمدیدی خطاب سے ہُوا، جنھوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی پوری تعلیمی محنت کی تعریف کی۔

کانووکیشن کے دوران ڈاکٹر ایلون جان نے ایک خاص واعظ پیش کِیا، جس میں اُنھوں نے گریجویٹس کو اپنی خدمت میں دیانت داری، لیڈرشپ اور مضبوط اِرادے برقرار رکھنے کی ترغیب دی، اس دوران کئی طلبہ نے بھی اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے، اپنے سیکھنے کے سفر پر روشنی ڈالی اور اپنے اساتذہ اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کِیا۔

دوران تقریب سرٹیفکیٹس پانچ بڑے پروگراموں کے تحت تقسیم کیے گئے، جن میں سرٹیفکیٹ اِن چرچ پلانٹنگ، فاؤنڈیشنز اِن ببلیکل ڈِسائپل شِپ، سرٹیفکیٹ اِن تھیالوجی، اسپیشلائزیشن اِن منٹسری اینڈ لیڈر شِپ شامل تھے، اور بی ۔ ٹی ایچ کی ڈگریاں اور ڈپلومے بھی فارغ التحصیل طلبہ کو دیئے گئے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایلون جان نے تربیت یافتہ قیادت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "بنیادی طور پر، جب تک ہم تربیت یافتہ لیڈر پیدا نہیں کریں گے، ہم اپنی کلیسیاؤں کی مؤثر خدمت نہیں کر سکتے۔

 معروف ماہر علوم ترجمہ و ڈائریکٹر دی وژن کالج آف لیڈرشپ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انصر  نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو مصمم ارادے رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، اور صرف تربیت یافتہ لیڈر ہی تربیت یافتہ شاگرد پیدا کرتے ہیں جو قوم کی خدمت کرتے ہیں اور دوسروں کی زندگی کا سفر آسان بناتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اَرنَسٹ حنان رفیق (اکیڈمک کوآرڈینیٹر)، روبن عنایت اور پروفیسر سروش کے پورے تعلیمی سال کے دوران مستقل لیڈرشِپ اور طلبہ کی معاونت کی تعریف کی اور ان کی خدامات کو سراہا۔

کانووکیشن کے اِختتام پر بانی منتظمین نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا  جس کے بعد تمام شرکاء  کو ڈِنر پیش کِیا گیا۔

یہ تقریب فارغ التحصیل طلبہ کے لیے ایک متاثرکن سنگِ میل ثابت ہُوئی، جب کہ وہ جذبے اور مقصد کے ساتھ اپنی کمیونٹیز کی خدمت کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 6 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 6 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 5 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 28 minutes ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 3 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 4 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
Advertisement