وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام 275 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گیا،جبکہ 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، 275 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوان کی لاش نکال لی ہے، نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، 275 کے قریب باقی سارا عملے اور مہمانوں کا ریسکیو انخلاء ہو چکا ہے۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری سرچ و ریسکیو ٹیموں نے آگ کی اطلاع پر امدادی عمل شروع کیا، ریسکیو 1122 کی 27 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں، آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار و افسران حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار اور ریاض لاپتہ ہیں، 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں، شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بیسمنٹ کے اندر پانی وافر مقدار میں موجود ہے، آگ کو بہت جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں، ہدایت کی گئی جب تک آپریشن مکمل نہ ہو، ایک ایک شخص بحفاظت نکل آ نہ آئے، پوری ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل







