وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
ملائیشن وزیراعظم نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور بروقت رابط دونوں مملاک کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کی روشن مثال ہے


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر اظہارِ یکجہتی کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے نقصان پر ملائیشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران ملائیشیا میں جان بحق افراد کے لیے اظہارِ تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دُعا اور بے گھر ہونے والے شہریوں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ملائیشین عوام کے ساتھ ہے، انہوں نے ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشین حکومت کو پاکستان سے امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہو گی پاکستان فراہم کرے گا۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور بروقت رابطہ پاکستان اور ملائیشیا کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کی روشن مثال ہے۔

سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 19 گھنٹے قبل

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 19 گھنٹے قبل

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)