یہ سپر مون پہلے دیکھے گئے سپر مونز سے بڑا ہو گا۔ اور واضح رات کو آسمان میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے،ماہرین

ویب ڈیسک: پاکستان میں رواں سال کاتیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسپارکو کے مطابق سال 2025 کا آخری سپرمون 4 بجکر 58 منٹ پر شروع ہو گا۔ جو کل صبح4 بجکر 15 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا،آج کا سپرمون 2025 کا آخری اور سال کا تیسرا سپرمون ہو گا۔
اسپارکو کے مطابق سپر مون شام کے وقت مشرق کی جانب طلوع ہو کر رات کو آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ دسمبر کے سپر مون کو “کولڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔
اس کا نام “کولڈ مون” اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ سال کے سرد اور اندھیری ترین موسم میں طلوع ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سپر مون پہلے دیکھے گئے سپر مونز سے بڑا ہو گا۔ اور واضح رات کو آسمان میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، اگرچہ انسانی آنکھ سے اس کے حجم میں معمولی فرق محسوس کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
اسپارکو کے مطابق اس سپر مون کا حجم عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 20 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 17 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 19 hours ago







