Advertisement

کوئٹہ میں سال نو کی پہلی برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی بادل برسنے کو تیار

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہے، جڑواں شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 22nd 2026, 6:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ میں سال نو کی پہلی برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی بادل برسنے کو تیار

ویب ڈیسک: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، چمن شہر اور گرد و نواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بارش کے ساتھ برفباری بھی جاری ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کوڑک ٹاپ اور خواجہ عمران میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی علاقوں میں ہائی ویز سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم جزوی ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسیں گے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

اسی طرح راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہے، جڑواں شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا، بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی، جبکہ زیریں علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، بونیر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بٹگرام، بونیر، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش ہوگی، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، مہمند، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسی طرح کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 21 گھنٹے قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement