آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اوررات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی:شہرِ قائد ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اوررات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،جبکہ شہر میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پرکم سےکم درجہ حرارت 9، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم پر10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔
شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان
- 4 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات کی پروقار تقریب، افسران و جوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا
- 6 گھنٹے قبل

ایس او پیز کی خلاف ورزی: 7 اداکاراؤں اور ایک اداکار پر پنجاب بھر میں کام کرنے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں ویب کون 2026 کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور
- 5 گھنٹے قبل

معروف ادیب اورمشہور کٹھ پتلی شو انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
- 9 گھنٹے قبل

آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا،شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل

معروف مصنفہ، اور دانشور ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی نئی کتاب "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" شائع کر دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

نامور شاعر ایس ایم صادق کو گراں قدر ادبی خدمات پر صدارتی اعزاز سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل















