Advertisement
پاکستان

 ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

پاکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر May 14th 2026, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نےامریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طاہر اندرابی نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا کردار مسلسل فعال ہے اور پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور برابری کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ترجمان کے مطابق پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پریس بریفنگ میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بیان دیکھا ہے، یہ بیان سی بی ایس نیوز کی خبر کے فوری بعد جاری ہوا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وقت کے فرق کے باعث ہمارا بیان تھوڑا تاخیر سے جاری ہوا۔

دوران پریس بریفنگ طاہرا ندرابی نے بتایا کہ امن کی ان کوششوں کے سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے قطر اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ خطے میں تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

ترجما ن کے مطابق سعودی عرب اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان رابطے آسان بنانے کے لیے پاکستان کے اس تعمیری سفارتی کردار کو سراہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ اور علاقائی استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جن میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ چین پاکستان پر ثالثی کے حوالے سے کوئی دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو دوستانہ ماحول میں ہوئی اور چین نے پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس، خاص طور پر سی بی ایس کی رپورٹ کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں اور متعلقہ پروازیں صرف سفارتی عملے اور انتظامی اسٹاف کی نقل و حرکت کے لیے تھیں، جن کا کسی فوجی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے پر پاکستان نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا کیونکہ تحقیقات اور تکنیکی شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں،ترجمان دفتر خارجہ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
Advertisement