فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، یہ ہتھیار اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے،ترجمان


راولپنڈی: پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، یہ ہتھیار اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ترجمان کے مطابق فتح 4 میزائل دوری سے بھی اہداف کو بالکل درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و مؤثر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی توثیق کرنا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کے تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ ترقیاتی ادارے کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔
صدرِ آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہتے ہوئے اس منصوبے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کی تعریف کی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل



