آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے


لاہور: پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا۔ گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔
آرڈیننس میں بتایا گیا ہےکہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی،کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی،ضلع کے اندر ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔
آرڈیننس کے مطابق مشکوک مقام یا مکان کی تلاشی کا حق بھی دیا گیا ہے، جرم ناقابل ضمانت ہوگا، 18سال سے کم عمربچوں کےقانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار، دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،عدم ادائیگی جرمانہ پر والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی، پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنزمتعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹر کی جائیں گی۔
آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی ، ہر رجسٹرڈ دکاندار کو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا، پتنگ پر بھی کیو آر کوڈ ہوگا جس سے پتنگ بیچنے والے کی شناخت ہو سکے گی ،ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی، کیو آر کوڈ سے ان کی بھی شناخت ہو گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 18 minutes ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- an hour ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 20 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 18 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 17 hours ago

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- an hour ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 18 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 18 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 36 minutes ago

.webp&w=3840&q=75)








.jpg&w=3840&q=75)

