شہباز شریف کسٹم ڈیوٹی اورتجارتی شعبہ میں دیگر اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ٹیرف پالیسی ایک انقلابی قدم ہے جو ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی اور عالمی منڈیوں میں کاروبار کو بھی مسابقتی بنائے گی۔
وہ کسٹم ڈیوٹی اورتجارتی شعبہ میں دیگر اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور راہداری کے ذریعے مصنوعات کی تجارت کی مد میں سرحد پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی کڑی نگرانی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی پائیدار اقتصادی ترقی صرف سرمایہ کاری میں اضافے اور پیداواری لاگت میںکمی سمیت حکومتی تحفظ اور بہتر بنیادی ڈھانچے کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ذیلی ورکنگ گروپ میں شامل کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشا ت پیش کیں۔
وزیراعظم نے سفارشات کا خیر مقدم کیا اور متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ کاروبار اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 8 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل







