لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر گوجرانولہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا تھا


لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیونگ پر درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر گوجرانولہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا۔
نوشہرہ ورکاں کے مختلف مقامات اور مرکزی چوک پر ٹریفک وارڈنز نے ناکے لگا کر کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ سواروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیونگ پر درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا جب کہ متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔
وارڈنز نے واضح کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ والدین کی غفلت بھی حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے، کارروائی کے بعد تھانہ نوشہرہ ورکاں کے باہر والدین اور عوام کا ہجوم دیکھنے میں آیا، جہاں شہری اپنے کم عمر ڈرائیور بچوں اور موٹر سائیکلیں چھڑوانے کے لیے پولیس سے درخواستیں کرتے رہے۔
دوسری جانب ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ یہ مہم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ کم عمر بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل نہ دیں خلاف ورزی کی صورت میں کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل








