خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، طالبان سے بات چیت کرنے کوتیار ہیں،اسحاق ڈار
افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی نہ ہونے دیں، یورپی یونین نے افغانستان کے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی،اسحاق ڈار


اسلام آباد:وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستا ن میں امن ضروری ہے،طالبان سے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی نہ ہونے دیں ہم ان سے بات چیت کر نے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کا کہنا تھا کہ میری سب سے پہلی میٹنگ ماسکو میں تھی ،گزشتہ دس بارہ دنوں میں پاکستان کی سفارتی مصروفیات رہی، ماسکو، برسلز، بحرین کے دورے کیے، ماسکو اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات کا موقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کی جانب سے شعبہ توانائی اور باہمی روابط بارے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ سترہ اور اٹھارہ کو روس کا دورہ کیا، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، روسی صدر پیوٹن کو پاکستان کےدورے کی دعوت دی، دورہ ماسکو میں انتہائی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ ایس سی او ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ پر بھی غور ہوا، ماسکو میں سراہان حکومت کے اجلاس میں 11 فیصلے ہوئے، روسی صدر کے ساتھ خطے کی صورتِ حال اورغزہ میں امن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں افغانستان سے جاکر کہا امن ہی واحد راستہ ہے، افغانستان کی ترقی، دہشت گردی کا مسئلہ، سندھ طاس معاہدہ اور مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے، دہشتگردی ناقابل قبول ہے۔
پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، ہم نے عوام قیادت کے ساتھ کیے تمام وعدے پورے کیے ، ہم افغان حکومت سے کے ساتھ اب بھی کھلے دِل سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں جی ایس پی پلس سمیت مختلف اُمور پر بات چیت ہوئی، حکومت پاکستان چاہتی ہے افغانستان کے لوگ ترقی کریں، یورپی حکام سے ملاقاتوں میں غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، یورپی یونین کو بریف کیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہ افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی نہ ہونے دیں، یورپی یونین نے افغانستان کے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی، افغان مہاجرین کو ہم باعزت طور پر واپس بھیجتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان سرد جنگ کے دوران نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا، نیٹوہیڈ کوارٹرز میں نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، یورپی یونین کے 8ممبرز سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستان نے افغان سرد جنگ کے دوران نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- an hour ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 36 minutes ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 20 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 17 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 18 minutes ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- an hour ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- an hour ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 18 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 18 hours ago



.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


