فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیل کر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی،سری لنکا کی آخری 8 وکٹیں صرف 16 رنز پر گریں


راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 115رنز کاہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیل کر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی،سری لنکا کی آخری 8 وکٹیں صرف 16 رنز پر گریں۔
سری لنکن ٹیم کی جانب سے مشرا نے47گیندوں پر 59رنز اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت ہوا اور پاکستانی باؤلرز نے سری لنکا کو کم ہدف تک محدود رکھا۔
ٹاس کے موقع پر سلمان آغا کاکہنا تھا کہ معمولی پچ نہیں پھر بھی اچھے رنز بننے کی امید ہے ، لگتا ہے اس پچ پر 170 سے 180 کے قریب رنز بنیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ، فائنل میچ کو دیگر میچز کی طرح کھلیں گے ۔
واضح فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تھیں۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 منٹ قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 6 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 5 گھنٹے قبل






