صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہوگی اور انہیں تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا


اسلام آباد: وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف زرداری نے ہفتے کے روز پاکستان آرمی (ترمیمی) بِل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بِل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بِل 2025 کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد تینوں سروسز ایکٹ میں ترامیم کے بِل اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین حصہ بن گئے ہیں،ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔
پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت آرمی چیف کے عہدے میں نیا عہدہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز شامل کیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دفتر 27 نومبر 2025 سے ختم ہوجائے گا۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہوگی اور انہیں تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ ، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی آرمی ،ائیر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا تا ہم اب صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ باقاعدہ آئین پاکستان کا حصہ بن گیا ہے۔
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

