وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور جدید علاج کی فراہمی میں ضرورت کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی


اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے جلد از جلد دور کرنے اور معیاری تعمیر اور جدید سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائےصحت مصطفی کمال ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدہ داران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تمام جدید طبی سہولیات کے ساتھ معیاری تعمیر کو جامع حکمت عملی کے تحت مکمل کیا جائے۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہا کہ کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش تمام رکاوٹوں کو متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے جلد از جلد حل کیا جائے اور مقامی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیےجناح میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام ذیلی طبی مرکز کی تعمیر کے لیے کام کیا جائے۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور جدید علاج کی فراہمی میں ضرورت کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے مطلوبہ زمین حاصل کر لی گئی ہے اور ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات، کارکردگی اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باہمی تعاون سے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
- 3 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل

عدلیہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی ایک اصلاحی عمل ہے،چیف جسٹس
- 4 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا ، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- 4 گھنٹے قبل








