ترک صدررجیب طیب اورعسکری حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے

تبلسی: ترکیہ کی فوج کا ایک سی-130 کارگو طیارہ منگل کے روز آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے کارگو طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 20 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ طیارہ آذربائیجان سے روانہ ہوا تھا اورترکیہ واپس جا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔
روپورٹس کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد آذربائیجان اور جارجیا کی متعلقہ اتھارٹیز کیساتھ مل کرمشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جائے حادثہ کے قریب امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اورملبے تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، طیارے میں فوجی سازوسامان اورعملہ موجود تھا۔
دوسری جانب ترک صدررجیب طیب اورعسکری حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 دن قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 15 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- ایک دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 دن قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 13 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 13 گھنٹے قبل


