Advertisement
پاکستان

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق حالیہ بیانات اور مؤقف کا جائزہ لیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل 2025 کے اجلاس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی توثیق کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 6th 2026, 9:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیرِتسلط علاقوں سے حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے اعلیٰ ترین فورم نے سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیا اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے تعمیری کردار پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 276ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق حالیہ بیانات اور مؤقف کا جائزہ لیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل 2025 کے اجلاس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی توثیق کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان کے بعد منعقد ہوا تھا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز اور قانونی آبی حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی قربانیوں کو استقامت کی بنیاد قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے افغان طالبان رجیم کے زیرِتسلط علاقوں سے حملوں پر تحفظات اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے۔

فورم کے مطابق معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد دشمن ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔ بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو سختی سے کچلا جائے گا۔

پاک فوج کے اس اعلیٰ ترین فورم نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور خطےمیں امن کاانحصار کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دینے میں ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
Advertisement