کمبوڈیا کا مؤقف ہے کہ وہ اکتوبر میں طے پانے والے توسیع شدہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔


بنکاک: تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والا امن معاہدہ معطل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن تب تک معطل رہے گا جب تک تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
تھائی حکومت نے کمبوڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دونوں ممالک کی متنازع سرحدی پٹی پر نئی بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔ حکام کے مطابق پیر کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار تھائی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کا پاؤں ضائع ہو گیا۔
رائٹرز کے مطابق تھائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کمبوڈیا کی جانب سے اس واقعے پر وضاحت اور کارروائی نہ کی گئی تو تھائی لینڈ اس معاہدے کی منسوخی پر غور کرے گا۔
دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع نے نئی بارودی سرنگیں بچھانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کو پرانی جنگی بارودی سرنگوں والے علاقوں میں گشت سے گریز کرنا چاہیے۔
کمبوڈیا نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں اب بھی خانہ جنگی کے دور کی بارودی سرنگیں موجود ہیں، جس کے باعث یہ دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے متاثرہ ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
کمبوڈیا کا مؤقف ہے کہ وہ اکتوبر میں طے پانے والے توسیع شدہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن لانا تھا، ان جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
- 44 minutes ago

مہنگا سونا مزید مہنگا ، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 hours ago

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 2 hours ago

عدلیہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی ایک اصلاحی عمل ہے،چیف جسٹس
- 2 hours ago

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 2 hours ago

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 2 hours ago

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- 2 hours ago

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
- 2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت
- 29 minutes ago

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
- an hour ago

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 3 hours ago

اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
- 3 hours ago












