Advertisement

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Nov 11th 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

راولپنڈی: پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ  میں جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں  سری لنکا نے پاکستان کیخلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد 18 ویں اوور میں  فخر زمان بھی 55 گیندوں پر  32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جبکہ گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری۔ محمد رضوان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے۔

تاہم بعد ازاں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچایا، پھر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جبکہ سلمان علی آغا ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔  

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز آج  سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ 

Advertisement
فیس بک نے ایک اور فیچر کا اضافہ کر دیا، صارفین کے لئے ایک اور آسانی

فیس بک نے ایک اور فیچر کا اضافہ کر دیا، صارفین کے لئے ایک اور آسانی

  • 13 minutes ago
پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

  • 19 hours ago
دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

  • a day ago
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

  • 2 days ago
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

  • 6 minutes ago
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

  • a day ago
این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب  کا خدشہ

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

  • 21 hours ago
پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی اب دنیا میں نہیں رہے

پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی اب دنیا میں نہیں رہے

  • 20 minutes ago
ملک میں سونے اورچاندی کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

ملک میں سونے اورچاندی کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

  • 41 minutes ago
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی

  • a day ago
قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

  • 2 days ago
Advertisement