Advertisement

ترکیہ میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 hours ago پر Nov 3rd 2025, 10:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ  میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت

ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اجلاس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں

اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں اور اسرائیلی جارحیت اور وعدوں کی عدم تکمیل پر بھی غور کیا جائے گا۔

غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان سمیت سات عرب و اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل، غزہ کی تعمیرِ نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر اپنی پوزیشن دہرائے گا۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور انصاف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

امریکی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سیز فائر کے بعد سے اب تک اسرائیلی بربریت سے 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے میں سیز فائر کو یقینی بنانے اور غزہ کی تعمیرِ نو پر بھی بات چیت ہوگی۔

حقان فیدان نےکہا کہ اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Advertisement
کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

  • 2 گھنٹے قبل
اسرائیل غزہ میں  فوجی کارروائیوں کے لیے امریکا سے اجازت نہیں لیتا، صرف آگاہ کرتا ہے، نیتن یاہو

اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائیوں کے لیے امریکا سے اجازت نہیں لیتا، صرف آگاہ کرتا ہے، نیتن یاہو

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے منگھوپیرسے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیرسے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر نامعلوم افراد کے حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر نامعلوم افراد کے حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
 پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں،ٹرمپ کا الزام 

 پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں،ٹرمپ کا الزام 

  • ایک گھنٹہ قبل
 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

  • 14 منٹ قبل
وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی سے  27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست

وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست

  • 4 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ  قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
گوگل کی  پنجاب میں ’’ کروم بُک‘‘کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش

گوگل کی پنجاب میں ’’ کروم بُک‘‘کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

  • ایک گھنٹہ قبل
الیکشن ٹربیونل نے  مریم نواز کی کامیابی کے  خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کردیا

الیکشن ٹربیونل نے مریم نواز کی کامیابی کے  خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی فلم انڈسٹری نہیں رہے  گی، عرفان کھوسٹ کی جی این این نیوز سے گفتگو

حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی فلم انڈسٹری نہیں رہے گی، عرفان کھوسٹ کی جی این این نیوز سے گفتگو

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement