واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت و تصدیق کی جارہی ہے،جبکہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ،پولیس


کراچی : شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فقیرہ گوٹھ میںپیش آیا جہاں ایک ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے،فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت و تصدیق کی جارہی ہے،جبکہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 2 افراد کے قتل کے پس پردہ محرکات اور عوامل کا پتہ لگایا جائے، قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قاتلوں کے فرار کے ممکنہ راستوں پر پکٹنگ اور چیکنگ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ تمام تر پولیس ایکشن اور چھاپوں سے آگاہ رکھا جائے۔

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 17 گھنٹے قبل

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- 15 گھنٹے قبل

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ
- 21 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- 15 گھنٹے قبل

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق
- 21 گھنٹے قبل

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی
- 21 گھنٹے قبل

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی
- 17 گھنٹے قبل

ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- 17 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا
- 15 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)


