اسلام آباد ڈکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی
سیمنار سے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں، دوسرے کو چھیڑو نہیں۔ مسجد آنے والے کو ہاتھ دیکھے بغیر نماز پڑھنے دو،محرم وحدت کا درس دیتا ہے


لاہور: پاکستان علمائے کونسل کے چئیرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے۔ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی،یہ ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ بین المسالک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ غیر ضروری پوسٹ اور گفتگو سے گریز کریں اور نہ ہی فرقہ واریت پھیلانے کا باعث بنیں۔ قربانی سے محرم تک ہر چیز کو متنازع بنانے کی مہم چل رہی ہے۔
سیمنار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں، دوسرے کو چھیڑو نہیں۔ مسجد آنے والے کو ہاتھ دیکھے بغیر نماز پڑھنے دو،محرم وحدت کا درس دیتا ہے۔
محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جہاد وہ ہے جو نبی ﷺ نے بتایا اور بدر، خیبر، کربلا والوں نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جہاد کے نام پر بے گناہوں کا قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن یزیدی کردار نبھاتا ہے، وحدت توڑ کر لڑانا چاہتا ہے مگر ناکام ہو رہا ہے۔ معرکہ حق کے بعد اللہ نے پاکستان کو عزت دی۔
اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کے حوالے سے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسرائیل، بھارت محرم میں بدامنی کے لیے سوشل میڈیا پر کروڑوں ڈالر لگا رہے ہیں۔ بھارت کے پاس بدامنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں بچا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھ فلسطین ، غزہ میں بچوں کے خون سے دھلے ہوئے ہیں،جن کے پاس صاف پانی، دودھ، کھانے جیسی بنیادی سہولیات بھی نہیں۔ جبکہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج ڈرون حملوں سے عورتوں، بچوں کو شہید کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تبا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ان کی جائز بات سنیں۔ آزاد کشمیر کا مسئلہ پہلے کبھی اس طرح اجاگر نہیں ہوا۔ امریکہ صدر نے مسئلہ کشمیر 22 بار ذکر کیا۔
علاوہ ازاں محرم الحرام کے حوالے سے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی امن کمیٹی، حکومت اور عوام جاگتے رہیں۔ محرم کو پرامن منائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی فوراً رپورٹ کریں۔
قومی امن کمیٹی، وفاقی و صوبائی حکومت اور عوام کو کہیں گے جاگتے رہیں،مشکوک سرگرمیاں دیکھتے ہی متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جائے،

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 33 منٹ قبل

وزیراعظم شہبازشریف کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی
- 5 منٹ قبل

جس بہتری، ریلیف کا وعدہ کیا اسکا آغاز ہوچکا ہے، یہ ریلیف اور عومی فلاح کا بجٹ ہے،شہبازشریف
- ایک دن قبل

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے
- چند سیکنڈ قبل

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 48 ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

ایران۔امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- 38 منٹ قبل

امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع،ایرانی ذرائع
- 5 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)




