عدالت کا کہنا تھا کہ کیسز کی تفتیش مکمل کرکے مقررہ وقت میں چالان جمع کرایا جائے تاکہ مقدمات کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے


کراچی:منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسران اور سرکاری وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ سے منشیات کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش درکار ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
پراسیکیوشن کے مطابق بوٹ بیسن اور ڈیفنس تھانوں میں درج مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے رائیڈرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمہ خود مقدمات میں مفرور رہی، اس لیے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ ناگزیر ہے۔تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو تمام مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔
دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ کیسز کی تفتیش مکمل کرکے مقررہ وقت میں چالان جمع کرایا جائے تاکہ مقدمات کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
واضح رہے کہ منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں مختلف مقدمات میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کو بھاری نفری اور سخت حفاظتی انتظامات کے تحت جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- ایک دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- ایک دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 10 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 10 گھنٹے قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- ایک دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- ایک دن قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل








