Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ افغانستان میں میڈیا کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، طالبان رجیم کی جانب سے صحافتی اداروں پرسخت پابندیاں برقرارہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 11th 2026, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی

نیویارک:اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر تے ہوئے خصوصی رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورت حال پر سہ ماہی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی جس میں افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین ہونے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق عالمی دہشت گرد تنظیمیں تاحال افغان سرزمین پر اپنی پوری عسکری اورجنگی صلاحیتوں کے ساتھ کھلے عام سرگرم ہیں، پاکستان نے21فروری کوننگرہاراورپکتیکامیں فضائی حملےکرکےفتنہ الخوارج اورداعش کےٹھکانوں کوتباہ کردیا۔طالبان رجیم پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنےمیں ناکام رہا، پاکستان کو مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا، پاکستان نے اسلام آباد مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کا جواب دیتے ہوئے القاعدہ کا اہم کمانڈر جہنم واصل کیا۔

اسی طرح پاکستان نے26فروری کوافغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا جس میں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے ساتھ سرحدی بندش سے افغان تجارت میں 90 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی اور ٹرانسپورٹ لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

پیش کر دہ رپورٹ کے مطابق 29لاکھ افغان شہریوں کی واپسی کے بعد طالبان رجیم لیبر مارکیٹ، رہائش اوربنیادی سہولیات فراہم کرنےمیں ناکام ہو گیا، افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین ہو گیا، گزشتہ3ماہ میں مختلف واقعات 57 فیصد اضافےکے ساتھ 3ہزار687 تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم مخالف متعدد مسلح گروپس سرگرم ہیں جنہوں نےحالیہ18کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی، عام معافی کے دعوؤں کے برعکس سابق سرکاری ملازمین اور سیکیوررٹی اہلکار بدستور افغان طالبان کے نشانے پر ہیں، گزشتہ3ماہ میں سابق سکیورٹی اہلکاروں کے5ماورائےعدالت قتل، 20غیرقانونی گرفتاریاں اورتشدد کے8 سےزائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ افغانستان میں میڈیا کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، طالبان رجیم کی جانب سے صحافتی اداروں پرسخت پابندیاں برقرارہیں۔طالبان رجیم کی نااہلی کےباعث افغانستان میں کیمیائی منشیات بالخصوص آئس کی تیاری اور سمگلنگ بدستور جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی سرپرستی کے باعث القاعدہ اور داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطےکیلئے خطرناک ہیں، قابض افغان طالبان رجیم کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے بجائے صرف عسکری عزائم کو آگے بڑھانا ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • an hour ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 20 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 16 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
Advertisement