اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان جلد مفاہمت پیدا ہوگی، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی،ترجمان

.webp&w=3840&q=75)
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور بات چیت اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق رابطے میں دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان جلد مفاہمت پیدا ہوگی، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اور ترک وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے کثیرالجہتی شراکتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago


