Advertisement
پاکستان

اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا خوش آئند ہے،وزیراعظم

دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہاکہ سکیم کی کامیابی سے تعمیرات کے شعبے میں تیزی ،منسلک صنعتوں کافروغ اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 11th 2026, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا خوش آئند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر اپنا گھر سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے تو پنے گھر کے زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہاکہ سکیم کی کامیابی سے تعمیرات کے شعبے میں تیزی ،منسلک صنعتوں کافروغ اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔وزیراعظم نے شہریوں کے لیے اپنا گھر سکیم میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل میں مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت ہاؤسنگ سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اپنا گھر سکیم کے درخواست فارم کو آسان فہم بنائے اوردرخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔

علاوہ ازاں اجلاس میں انہوں نے اپنا گھر سکیم کے حوالے سے پورے ملک میں آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ زمینوں کے کاغذات کے حصول میں تیزی لانے کے لیے صوبوں کو ضلعی سطح پر اپنا گھر سکیم کے لیے سہولت ڈیسک قائم کیے جائیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو اپنا گھر سکیم پر بریفنگ میں بتایا گیاکہ سکیم کی مد میں اب تک مجموعی طور پر 11 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق رواں سال مارچ میں وزیراعظم اپنا گھر سکیم کے قوائد و ضوابط کو مزید آسان بنانے کے بعد گھر کے خواہشمند افراد کی درخواستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ ملک بھر سے 16587 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں جب کہ 3146 افراد کو قرضوں کی ادائیگی ہو چکی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو اپنا گھر سکیم کے درخواست فارمز کو 15 دن کے اندر پراسیس کرنے کا پابند بنایا ہے۔

علاوہ ازاں  اجلاس کو بتا یا گیاکہ اپنا گھر سکیم کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے خصوصی دیجیٹل پورٹل لانچ کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement