بحری فاع کو مزید مظبوط بنانے کا عزم،پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوزکی کراچی پہنچ گئی
چین میں تیار کی جانے والی یہ جدید آبدوز جدید ترین کامبیٹ سسٹمز، سینسرز، سونار، ریڈار اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ اس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی موجود ہے


کراچی :پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز، پی این ایس/ایم ہنگور، پاکستان کے ساحلوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ بحیرۂ عرب کی وسعتوں میں ابھرتا یہ منظر محض ایک آبدوز کی آمد نہیں بلکہ پاکستان کی بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی ایک نئی علامت ہے۔آج پاکستان کی سمندری تاریخ میں ایک اہم باب رقم ہو رہا ہے۔
یہ آبدوز پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل ہو کر نہ صرف ملکی بحری دفاع کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ خطے میں طاقت کے توازن اور سمندری سلامتی کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
ہنگور نام پاکستان کی بحری تاریخ میں جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ برتری کی علامت ہے۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کھکری کو غرقِ آب کر کے تاریخ رقم کی تھی، جبکہ ایک اور جنگی جہاز کرپان کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اسی تاریخی اور قابلِ فخر روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی ہنگور کلاس آبدوزوں کو یہ نام دیا گیا ہے۔
چین میں تیار کی جانے والی یہ جدید آبدوز جدید ترین کامبیٹ سسٹمز، سینسرز، سونار، ریڈار اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ اس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی موجود ہے جو اسے دشمن کی نظروں سے اوجھل رہتے ہوئے مؤثر کارروائی کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
مزید برآں، یہ آبدوز طویل فاصلے تک مار کرنے والے تارپیڈوز اور کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پی این ایس/ایم ہنگور کی ایک نمایاں خصوصیت ایئر اِنڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نظام ہے، جس کی بدولت یہ طویل عرصے تک زیرِ آب رہ کر آپریشنز سرانجام دے سکتی ہے۔
آج کراچی کے ساحل پر پہنچنے والی یہ نئی ہنگور اپنی تاریخی پیش رو کی روایات کی امین بھی ہے اور مستقبل کی بحری جنگی ضروریات کا جواب بھی۔ ہنگور ایک نام نہیں، بلکہ پاکستان کی سمندری طاقت، قومی عزم اور دفاعی صلاحیت کا استعارہ ہے۔ دشمن کے لیے ہنگور کل بھی خوف کی علامت تھی اور آج بھی سمندروں پر ہماری برتری کا اعلان ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل


