شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا
قطری وزیرِاعظم نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ریاستِ قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے برادر عوامِ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قطری وزیرِاعظم نے بھی ان جذبات کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے جوابی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رابطے کے دوران وزیراعظم نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ متعلقہ فریقین کے مابین امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔
پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قطری وزیرِاعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
علاوہ ازاں انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ قطر، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ریاستِ قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کو پاکستان کے سرکاری دورے کی اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل


