محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی،ہیٹ ویوبرقرار
19مئی تک پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ موجود ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے،پی ڈی ایم اے


لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی،جہاں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی جس سے ہیٹ ویو براقرا ر ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
اسی طرح تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد میں 42، لاہور، حیدرآباد میں درجہ حرارت 43، بنوں، پشاور میں 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ موجود ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
موسمیات اور طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی و دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔

پاکستانی خاتون پولیس افسر نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
- 36 منٹ قبل

محسن نقوی کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کر دیاگیا
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ : زمین کی خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل ، نیا تنازع شروع
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے چناب کا پانی کم کرنے پر غور،روئٹر ز کا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عاصم افتخار
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اوربھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر کام کررہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت ایک دفعہ پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 6 گھنٹے قبل

افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں ، ایرانی صدر
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی خارجہ پالیسی کا جنازہ ، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل