Advertisement
پاکستان

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 21st 2025, 5:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ، ترکیہ میں منعقد ہوئی۔ جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔

صدر نے مستقبل میں بھی دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔​

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس اسفات، استنبول نیول شپ یارڈ اور پی این ملجم جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شامل دیگر کمپنیوں کی اپنے کام میں مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔ نیول چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان دو طرفہ روابط نہ صرف دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ ہماری پائیدار اور گہری شراکت داری کے عکاس بھی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ترک صدر نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جہاز کے عملے سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے دوران ترک صدر اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال اور مستقبل میں پاک بحریہ اور ترک بحری افواج کے مشترکہ اقدامات کے مواقع پر بات چیت کی۔​پی این ملجم کلاس جہاز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پلیٹ فارمز ہیں۔

Advertisement
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • an hour ago
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 hours ago
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • a day ago
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • a day ago
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

  • a day ago
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • a day ago
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • a day ago
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • a day ago
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • a day ago
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 hours ago
Advertisement