بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان امن، بھائی چارے اور مشترکہ اقدار کا علمبردار ہے،مقررین


اسلام آباد:(خصوصی رپورٹ) کرسمس کے پُرمسرت موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس سے آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے خطاب کیا۔ تقریب میں مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی مذاہب سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ کرسمس محبت، صلح، سلامتی اور امن کا عالمی پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ وہ مبارک موقع ہے جب خداوند یسوع مسیح کی پیدائش کے ذریعے خدا تعالیٰ کی الٰہی محبت انسانیت پر ظاہر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، ہم سب کو محبت، معافی اور انسانی خدمت کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آنا ہے۔
آرچ بشپ نے کہا کہ کلامِ مقدس میں لکھا ہے کہ “کلمہ متجسد ہوا اور ہمارے درمیان رہا”، جو اس بات کی علامت ہے کہ خدا کی محبت عملی صورت میں انسانوں کے درمیان ظاہر ہوئی۔ یہی محبت ہمیں ایک پرامن، انصاف پسند اور نفرت سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کی دعوت دیتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیتھولک کلیسیا میں سال 2025 کو جوبلی سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع “امید کے زائرین” ہے۔ اس تناظر میں ہمیں دنیا بھر میں امید، انصاف اور امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ آج کی دنیا جنگوں، تنازعات، سیاسی بے چینی، تشدد اور موسمی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔
ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اور ہمارے اپنے معاشرے میں خوراک، پانی، صحت اور محفوظ رہائش جیسی بنیادی ضروریات ہر انسان کو میسر نہیں، جس کے باعث بے یقینی اور مایوسی جنم لے رہی ہے۔ ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امید کی طاقت کو مضبوط کریں اور اپنے معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے معمار بنیں۔
انہوں نے حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان، سماجی اداروں اور نیک دل شہریوں پر زور دیا کہ وہ مل کر انسانی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر میں جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں، بیماری، غربت اور بھوک کا شکار افراد، بے گھر اور محروم طبقات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
آرچ بشپ نے کہا کہ کرسمس ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم تشدد اور مایوسی کے بجائے امید، صلح، سلامتی اور محبت کو فروغ دیں۔ انہوں نے پوپ کے عالمی امن کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کے خاتمے اور انصاف و محبت کے ذریعے پائیدار امن کی تعمیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تقریب میں شریک مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان امن، بھائی چارے اور مشترکہ اقدار کا علمبردار ہے۔
آخر میں آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اپنے وطن میں انسانی عظمت، انسانی بھلائی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کریں۔
انہوں نے تمام شہریوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا تعالیٰ سب کو اپنی بے شمار برکتوں سے نوازے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago





