Advertisement

پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی رابطہ معطل کر دیا

ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے،ترک صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 گھنٹے قبل پر مئی 17 2025، 9:30 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی رابطہ معطل کر دیا

نئی دلی:پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہو ئی کشیدگی پر ترکی نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستانی مؤقف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جس پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں ، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے،جبکہ اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا ئی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔
خیال رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ سیخ پا ہوگیا۔ 
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔

Advertisement
 محسن نقوی کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون تبادلہ خیال 

 محسن نقوی کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون تبادلہ خیال 

  • 5 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ : زمین کی خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل ، نیا تنازع شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ : زمین کی خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل ، نیا تنازع شروع

  • 2 hours ago
پاکستان اوربھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر  کام کررہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

پاکستان اوربھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر کام کررہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

  • 2 hours ago
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا،سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی ملک بدری کا فیصلہ روک دیا

امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا،سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی ملک بدری کا فیصلہ روک دیا

  • 6 hours ago
بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے چناب کا پانی کم کرنے پر غور،روئٹر ز کا دعویٰ

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے چناب کا پانی کم کرنے پر غور،روئٹر ز کا دعویٰ

  • 4 hours ago
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کر دیاگیا

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کر دیاگیا

  • 5 hours ago
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،فضائی حملوں سے مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،فضائی حملوں سے مزید 250 فلسطینی شہید

  • 6 hours ago
 علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں30مئی تک توسیع 

 علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں30مئی تک توسیع 

  • 6 hours ago
 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

  • 3 hours ago
افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ،  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  • 2 hours ago
جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت ایک دفعہ پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت ایک دفعہ پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

  • 5 hours ago
 جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عاصم افتخار 

 جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عاصم افتخار 

  • 4 hours ago
Advertisement