فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
ملک داعش کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے اور شامی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دی جائے گی،شامی وزارت خارجہ


واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں، امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ دنوں شام میں امریکی افواج پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
اس حوالےسے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران داعش کے جنگجوؤں، انفراسٹرکچر اور اسلحہ کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن کو “آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک” کا نام دیا گیا ہے۔
فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری ہیں اور شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے مطابق وسطی شام میں 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس کارروائی میں اردن کے جنگی طیاروں نے بھی تعاون کیا۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق حملوں میں ایف-15 اور اے-10 طیاروں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور ہائی مارز راکٹ سسٹم کا استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ملک داعش کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے اور شامی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی سول مترجم ہلاک ہوئے تھے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 7 منٹ قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- ایک گھنٹہ قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 16 گھنٹے قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- ایک گھنٹہ قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل











