کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
آپریشن بنیان المرصوص نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ قوم اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں،کور کمانڈر


لاہور: کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی، دورے کے موقع پر ایک خصوصی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔
کور کمانڈر لاہور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پوری قوم پاک فوج کا فخر ہے اور دشمن پاک فوج اور عوام کے مضبوط اور ناقابلِ شکست رشتے سے خائف ہے،آپریشن بنیان المرصوص نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ قوم اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں، دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
دورے کے دوران کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس میں آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح بھی کیا، پاک افواج کے اعزاز میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ شاندار پینٹنگز کی نمائش کا جائزہ لیا جن میں معرکۂ حق کی کامیابیوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی بیلنس آف پاور میں ایک مؤثر طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید برآں طلبہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ دشمن کے ہر قسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 دن قبل






