Advertisement

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

ملٹی ڈرگ مزاحم گرام، نیگیٹو انفیکشنز اور XDR ٹائیفائیڈ آئی سی یوز، نیو نیٹل، سرجیکل اور ٹی بی وارڈز سمیت انفیکشنز کے یونٹس میں بڑے چیلنج بن چکے ہیں،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 19th 2025, 5:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے غیر ضروری یا نامکمل استعمال کی وجہ سے عوامی صحت پر شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان 204 ممالک میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر ہے، ہر سال ملک میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) کی وجہ سے تقریباً 200,000 سے 300,000 افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئی سی یوز میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن کے انفیکشن ملٹی ڈرگ مزاحم جراثیم کی وجہ سے ہیں، اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ جراثیم جلد موت کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بیکٹیریا، وائرس، فنگس یا پیراسائٹس وقت کے ساتھ دواؤں کے خلاف مزاحم ہو جاتے ہیں جس سے عام علاج بے اثر ہو جاتا ہے اور انفیکشن کا علاج مشکل یا بعض اوقات ناممکن ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر سعید خان، سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی لیبارٹری، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس عالمی سطح پر خطرہ بن چکا ہے کیونکہ یہ بیماری کی مدت بڑھاتا ہے، علاج کی لاگت بڑھاتا ہے، پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے اور اموات کی شرح بڑھاتا ہے، اگر مؤثر کنٹرول اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک دنیا میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت کی وجہ سے سالانہ 10 ملین اموات ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹر خان کے مطابق پاکستان میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کا خطرہ زیادہ ہے کیونکہ یہاں بغیر نسخے دوائیں لینا، ادویات کا نامکمل یا غیر ضروری استعمال، ہسپتالوں میں ناقص انفیکشن کنٹرول، لائیو سٹاک اور پولٹری میں زائد اینٹی بائیوٹک، اور کمزور نگرانی و رپورٹنگ سسٹمز موجود ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ ملٹی ڈرگ مزاحم گرام، نیگیٹو انفیکشنز اور XDR ٹائیفائیڈ آئی سی یوز، نیو نیٹل، سرجیکل اور ٹی بی وارڈز سمیت انفیکشنز کے یونٹس میں بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔

 مطالعات کے مطابق بڑے ہسپتالوں میں آئی سی یو کے 40 سے 70 فیصد مریض ایسے انفیکشنز کا شکار ہیں، زیادہ تر گرام نیگیٹو بیکٹیریا جس سے علاج مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
Advertisement