معاہدے کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک کمپنی ایک نئے جوائنٹ وینچر کا حصہ ہوگی جس کے 50 فیصد شیئرز اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کے پاس ہوں گے،رپورٹس


ویب ڈیسک: مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنا کاروبار 3 امریکی سرمایہ کاروں اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ مقبول ویڈیو پلیٹ فارم امریکا میں اپنا کام جاری رکھ سکے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اندرونی میمو سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ معاہدہ 22 جنوری کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سےٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Shou Zi Chew نے کہا کہ بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک نے 3 سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئے معاہدے کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک کمپنی ایک نئے جوائنٹ وینچر کا حصہ ہوگی جس کے 50 فیصد شیئرز اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کے پاس ہوں گے30.1 فیصد شیئرز بائیٹ ڈانس کے موجودہ سرمایہ کاروں کے پاس ہوں گے جبکہ باقی 19.9 فیصد حصہ بائیٹ ڈانس کی ملکیت ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ اوریکل کو ٹک ٹاک کے ریکومینڈیشنز الگورتھم کی کاپی کا لائسنس دیا جائے گا،اس جوائنٹ وینچر کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کے ڈیٹا اور امریکی قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہوگایہ معاہ کافی تاخیر کے بعد سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں کہا تھا کہ انہوں نے چینی صدر سے فون پر اس معاہدے پر بات کی ہے اور اس حوالے سے کافی اچھی بات ہوئی ہے،جبکہ اس سے قبل اکتوبر میں امریکی حکام نے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور چین ٹک ٹاک پر حتمی معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ2020 میں اپنے پہلے دور صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا انتباہ کیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے اپریل 2024 میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی جس پر سابق صدر جو بائیڈن نے دستخط کیے تھے۔
اس پابندی کا اطلاق 20 جنوری 2025 کو ہونا تھا مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے قانون پر عملدرآمد کو کئی بار روکا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago





