Advertisement
Mobin
Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

خاتون کرکٹر کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر دسمبر 20 2025، 7:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بسمہ معروف نے لکھا کہ الحمد للّٰہ ہمارا خاندان 3 سے 4 ہو گیا ہے۔

پوسٹ میں بسمہ معروف نے مزیدکہا کہ فاطمہ کے ننھے بھائی کی آمد پر دل شکر اور خوشی سے بھر گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون کرکٹر کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔گزشتہ سال انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

Advertisement
Moib
کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

  • 2 دن قبل
پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

  • 15 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

  • 9 گھنٹے قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

  • ایک دن قبل
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ