انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد ، والدین کی اجازت درکار
اب 16 سال کی عمر کے افراد کو اپنے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی اور والدین ’ٹین اکاؤنٹس سسٹم‘ کے ذریعے بچوں کو اجازت دے سکیں گے۔


سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی، تاہم ایسے افراد والدین کی اجازت کے بعد براہ راست نشریات دکھا سکیں گے۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق میٹا کی جانب سے متعدد ممالک میں سیفٹی قوانین پر تنقید کے بعد نئے اقدامات کا اعلان کیا اور فوری طور پر انسٹاگرام پر 16 سال تک کی عمر کے افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی۔
ساتھ ہی میٹا نے کم عمر بچوں کے سیٹنگ اکاؤنٹ پرائیویسی کو فیس بک اور میسینجر تک بھی بڑھا دیا، اب ایسے بچوں کو انسٹاگرام اور میسینجر پر موصول ہونے والی نازیبا اور خطرناک ویڈیوز اور تصاویر سے بلرنگ ہٹانے کے لیے بھی والدین کی رضامندی اور اجازت درکار ہوگی۔
میٹا گزشتہ چند سال سے کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے متعدد سیکیورٹی فیچرز اور سیٹنگز متعارف کرا چکا ہے اور اس کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں اور نو عمر افراد کی حفاظت اور ذہنی صحت کے لیے مسلسل فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
اب 16 سال کی عمر کے افراد کو اپنے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی اور والدین ’ٹین اکاؤنٹس سسٹم‘ کے ذریعے بچوں کو اجازت دے سکیں گے۔
دنیا بھر میں زیادہ تر کم عمر صارفین ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں اور ایسے افراد ایسے پلیٹ فارمز پر نامناسب اور خطرناک مواد کو بھی تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر اب کمپنیاں سخت فیچرز متعارف کرانے لگی ہیں۔
میٹا سمیت دیگر پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹک ٹاک پر بھی کم عمر افراد کے لیے حفاظتی اور سیکورٹی ٹولز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 25 منٹ قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل